
09 Jun 2025
(لاہور نیوز) گلشن راوی کے علاقے میں واقع ایک معروف ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں, ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک بھڑکی جس نے ریسٹورنٹ کے کچھ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے تینوں افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ریسٹورنٹ کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔