اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آخری دن، پردیسیوں کی لاہور واپسی

09 Jun 2025
09 Jun 2025

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات آج ختم ہو رہی ہیں، پردیسیوں کی لاہور واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

 عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کل سے سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں دوبارہ کھلنے جا رہی ہیں، ایسے میں پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور لاری اڈوں، بس ٹرمینلز ، ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عید کے بعد معمولاتِ زندگی کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے، شہری بڑی تعداد میں واپس آ رہے ہیں تاکہ منگل سے روزمرہ کی ذمہ داریوں کو بحال کیا جا سکے، لاہور کی شاہراہوں پر ایک بار پھر وہی چہل پہل اور گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے جو عید سے قبل معمول کا حصہ تھی۔

بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کی آمد کا سلسلہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ بین الاضلاعی بسوں کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، شہریوں کو ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی افراد  نے شکایت کی ہے کہ اضافی بسیں نہ ہونے کے باعث اُن کے سفر میں تاخیر ہو رہی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سکیورٹی اور ٹریفک کے لئے انتظامات تو کئے گئے ہیں تاہم رش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،  شہر کے داخلی راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے گاڑیوں کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے