اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ: قتل اور اقدامِ قتل میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) تھانہ شاہدرہ، لوئر مال اور تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق اشتہاری مجرمان کو پنڈ دادنخان (ضلع جہلم) اور کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔

انویسٹی گیشن ٹیم تھانہ شاہدرہ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ لوئر مال نے بھی قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری کو ضلع کوہاٹ سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ایک اشتہاری مجرم  نے 2023 میں نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جبکہ دوسرے اشتہاری نے 2024 میں گھریلو رنجش پر اپنی بھابھی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان ان سنگین وارداتوں کے بعد مسلسل روپوش تھے، پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے