
06 Jun 2025
(لاہور نیوز) ٹھوکر نیازبیگ فلائی اوور پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کنٹینر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کنٹینر نے کیری ڈبہ، لوڈر رکشہ اور مزدا گاڑی کو بھی اپنی زد میں لے لیا، حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی۔
پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔