اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے 'را' کے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے

06 Jun 2025
06 Jun 2025

(لاہورنیوز) عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے 'را' کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی  را  سے تعلق رکھنے والے 3 خطرناک دہشت گردوں کو جھنگ روڈ، پٹھان کالونی سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں اعظم منچن آباد، امجد پاکپتن اور منظور بہاول نگر شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عید کے موقع پر لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور نقشے برآمد ہوئے۔ملزمان فتنہ الخوارج اور بھارتی ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں اور متعدد بار غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے سری نگر اور راجستھان میں  را  کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد واٹس ایپ کے ذریعے بھارت کو حساس مقامات کے نقشے ارسال کرتے رہے۔سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، پنجاب بڑے سانحے سے بچ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے