اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اچھرہ میں تین بچوں کا قتل، ملزمہ کو چار مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں اچھرہ کے علاقے میں تین بچوں کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے گرفتار ملزمہ ردا فاطمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق پولیس کی درخواست پر ملزمہ کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے، عدالت  نے ہدایت کی ہے کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کو 4 مئی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا، جہاں تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور ملزمہ سے آلہ قتل کی برآمدگی، پولی گرافک ٹیسٹ اور دیگر پہلوؤں پر مزید تفتیش درکار ہے، تفتیش میں پیش رفت کے باعث مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ تفتیشی عمل کو مکمل کر کے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے