اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آج کل اداکاروں کے پروٹوکولز ہیں جسے ہم افورڈ نہیں کرسکتے: سید نور

02 May 2026
02 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے اپنی فلم کیلئے ہیروئن کی تلاش میں دشواری کا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں سید نور نے کہا کہ پہلے تو اداکار بہت تعاون کرنے والے ہوتے تھے، میں نئے اداکاروں کے ساتھ کام کررہا ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ اب اداکار کہتے ہیں میرے پاس سیکرٹری ہوگا، پرسنل میک اپ اور ہیئر ڈریسر ہوگا، بزنس کلاس کا ٹکٹ اور وینیٹی ہوگی۔

 
 

انہوں نے کہا کہ یعنی اداکاروں کی کام کی طرف توجہ نہیں ہے، دوسری چیزوں کی طرف دھیان ہے، جو لوگ ان کو افورڈ کرسکتے ہیں کررہے ہیں لیکن ہم نہیں کرسکتے، اس لیے ہم نئے لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، ہم نے ساری زندگی نئے لوگوں کے ساتھ ہی کام کیا ہے۔

سید نور نے مزید کہا میں یہ نہیں کہتا کہ اداکاروں کے نخرے ہیں انہیں پروٹوکولز کہوں گا، اسی لیے  نئی فلم 'چوڑیاں 2' کیلئےہیروئن کو کاسٹ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے