
10 Jun 2025
(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے ایام میں قانون شکنی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 238 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 196 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کر کے 18 مقدمات درج کئے گئے، ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا، 2 مقدمات درج ہوئے، پتنگ بازی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 مقدمات درج کئے گئے۔
اسلحے کی نمائش پر 39 افراد کو حراست میں لیا گیا، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار ہوئے، قربانی کی کھالیں غیر قانونی طور پر جمع کرنے پر 55 افراد گرفتار کئے گئے اور 53 مقدمات درج ہوئے۔
سری پائے بھوننے پر 79 افراد کو حراست میں لے کر 70 مقدمات درج کئے گئے، نہر میں نہانے کی ممانعت کے باوجود 36 افراد کو گرفتار کیا گیا، 7 مقدمات درج کئے گئے۔