
05 Jun 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے علاقہ کاہنہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا واقعہ سوۓ آسل رحمت چوک کاہنہ لاہور کے قریب پیش آیا، سلنڈر دھماکہ نور مارکی کے کچن (اوپن ایریا) میں ہوا، سلنڈر دھماکہ میں 2 افراد زخمی ہوۓ۔
سلنڈر دھماکہ میں زخمی ایک شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دوسرے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوۓ جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سلنڈر دھماکہ میں زخمی افراد کی شناخت اعجاز اللہ عمر 25 سال, عامر عمر 30 سال ہے۔