اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گورو ارجن دیو جی کا شہیدی دن: واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا

08 Jun 2025
08 Jun 2025

(لاہورنیوز) متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جا نب سے کل بروز پیرواہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جا ئے گا۔

سکھ یاتریو ں کو پاکستان آمد کے شیڈول کے مطابق مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے لیے 9 جون کو پاکستان آنا تھا، واضح رہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی پاکستان میں رسومات کی ادائیگی کے لیے معاہدہ کے تحت ہر سال سکھ یاتری9 جون کو پاکستان آتے ہیں، بھارتی یاتریوں کی عدم آمد پر صوبا ئی وزیر برائے اقلیتی امورو پر دھان پاکستان سکھ گورو دواہ پر بندھک کمیٹی کے سردار رمیش سنگھ اروڑا و دیگر حکام علامتی استقبال کریں گے ۔

پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے،یہ استقبال علامتی طور پر ہو گا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز ملک دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھو کھر نے کہا ہے کہ حسب روایت یاتریوں کے استقبال کے لیے سرخ قالین(ریڈ کارپٹ)بچھایا جائے گا، پھولوں کے گلدستے اورپتیاں لیکر علامتی طورپر استقبال کے لیے کھڑے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی نے فضا کو اداس بنا دیا ہے جبکہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی آزادی کی علامت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ،واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، اس مو قع پرمیڈیا پاکستان کا مثبت اور اقلیت دوست چہرہ اجاگر کرنے کے لے بھر پور کوریج دے گا۔

انہوں نے کہا کہ گورو ارجن دیو جی کی تعلیمات آج بھی بین المذاہب رواداری کا پیغام دیتی ہیں،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود کی ہدایت پر تمام شعبہ جات کو الرٹ کر دیا گیا ہے ، یاتری پاکستان آ ئیں تو ہمیشہ کی طرح بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے