
06 Jun 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ کے سمر کیمپ کی سمری مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد صرف 30 روزہ سمر کیمپ کی اجازت دے دی گئی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے 16 جون سے 31 جولائی تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی، عید کی چھٹیوں کے باعث سمر کیمپ لگانے بارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمر کیمپ صبح ساڑھے7 سے 10 بجے تک لگایا جا سکے گا۔
بچوں سے سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، بچوں کو زبردستی سمر کیمپ میں نہیں بلایا جائے گا، سمر کیمپ میں ہوادار کمروں، پانی و سہولیات کا 100فیصد انتظام ہونا لازمی ہے۔