
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 08 محکمہ جات کی 24 مختف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب پولیس، ملتان ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 70 اسامیوں کے لیے 82 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں، پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 18 اسامیوں کے لیے 73 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ پولیس، بہاولپور میں سب انسپکٹرزکی 60 آسامیوں کے لیے52 امیدوار کے طور پر انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، لاہور ریجن کی 44 آسامیوں پر 86 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے، محکمہ آبپاشی، لاہور میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 44 اسامیوں کے لیے 86 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
محکمہ آبپاشی، ڈیرہ غازی خان میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 45 اسامیوں کے لیے 70 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے، محکمہ سماجی بہبود میں سوشل ویلفیئر آفیسر / میڈیکل سوشل آفیسر / سپرنٹنڈنٹ دارالامان کی 70 اسامیوں کے لیے 176 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈیرہ غازی خان کی 45 آسامیوں پر 70 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، محکمہ سوشل ویلفیئر میں سوشل ویلفیئر آفیسر کی 44 آسامیوں کے لیے 176 امیدواروں نے تحریری امتحان کامیابی سے پاس کیا، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سٹیٹسٹیکل آفیسر کے لیے ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں چیف آفیسر / ڈپٹی چیف آفیسر / میونسپل آفیسر / تحصیل آفیسر (ریگولیشن) / ڈائریکٹرز PLGB کے لیے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، محکمہ آبپاشی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر / اسسٹنٹ ڈیزائن آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلڈ مانیٹرنگ کی اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کی 63 اسامیوں کے لیے 13 امیدواروں کو فائنل کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 50 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں، محکمہ زراعت (واٹر مینجمنٹ ونگ) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OFWM) کی 8 اسامیوں پر فائنل رزلٹ کے مطابق 8 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں، خواتین کوٹہ کی 5 اسامیاں بھی اوپن میرٹ پر پر کی گئیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں اسپیشل پرسن کوٹہ کے تحت 8 امیدواروں کو فائنل کامیابی ملی جبکہ اقلیتوں کے لیے مختص 2 اسامیاں خالی رہ گئیں۔
محکمہ سماجی بہبود میں سٹیٹسٹیکل آفیسر کی آسامی کے لیے ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوا ہے، لاء ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کی اسامیوں پر 13 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں، محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے تحریری امتحان کے بعد 8 امیدواروں حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں، محکمہ آبپاشی میں سب انجینئر کو سروس کوٹہ کے تحت دو امیدوار اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں پر حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا، امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں، واضح رہے کہ پی پی ایس سی نے 12 تحریری جبکہ 12 حتمی نتائج جاری کیے ہیں۔