
05 Jun 2025
(لاہور نیوز) 450سرکاری سکولوں میں کام کرنیوالے درجہ چہارم ملازمین عیدپربھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ماتحت درجہ چہارم کے ملازمین کو عید پر تنخواہیں نہیں ملیں گی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکول کی جانب سے تنخواہوں کا معاملہ حل کروانےکی یقین دہانی کروائی گئی تھی، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سےعید پر بچوں کے کپڑے نہیں خرید سکیں گے، عید جیسے تہوار پر بھی اپنےجائزہ حق سے محروم ہیں۔
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم معاملے کا نوٹس لیں۔