
29 May 2025
(لاہور نیوز) انٹر پارٹ ون حساب کے پیپر میں جعلی امیدوار پیپر دیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
انٹر پارٹ ون حساب کے پیپر میں جعلی امیدوار پیپر دیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جعلی امیدوار زین رمضان گورنمنٹ اصلاح معاشرہ سکول شادباغ لاہور میں پیپر دے رہا تھا۔
امیدوار کیخلاف یو ایم سی بنا کر حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے، کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ اصلی امیدوار کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔