اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی: وزیر اعظم

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آ گئے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہو گیا ہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہو گی۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں، جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے 4 اہم نکات شامل ہونگے، بھارت سے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نواز شریف کی مشاورت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی، اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی مدد کر رہے تھے، سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کئے، بھارت کی جانب سے اسرائیلی ہتھیار استعمال کرنے کے شواہد موجود ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں، بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے