
21 May 2025
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل فیلڈ میں نگرانی کر رہے ہیں، زیادہ قیمت اور سرکاری ریٹ لسٹ نہ لگانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ناجائز منافع خوری پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، متعدد دکانداروں کو خبردار بھی کیا گیا اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
لہسن کی قیمتوں میں کمی، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں مستحکم ہیں، امرود اور آم کی قیمتوں میں کمی، سیب، کیلے اور انار کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔