شہرکی خبریں
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
21 May 2025

21 May 2025
(لاہور نیوز) جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔
مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی، پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے اقوامِ عالم میں تاریخ ساز جنگ جیتی، پاکستانی عوام افواج پاکستان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، ایوان دعا گو ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان مزید مضبوط ہو گی۔