
21 May 2025
(لاہور نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کچے پھاٹک کے قریب اینٹوں کی بھری ٹرالی سے پیش آیا، حادثے کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، مسافروں کو امدادی ٹرین میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی آئل ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا، ٹریک کلیئر کرنے میں تقریباً 6 گھنٹے لگیں گے۔