
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا، 24 مئی تک درجہ حرارت میں معمول سے 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا، رواں دنوں شہر لاہور میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین صحت نے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں، دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، گرمی سے متاثرہ افراد میں متلی، سر درد، چکر آنا جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ہیٹ سٹروک یا گرمی سے متعلق علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر قریبی طبی مرکز یا ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج کیا جا سکے۔
محکمہ موسمیات اور صحت کے ماہرین کی جانب سے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ موسم کی شدت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو دھوپ سے محفوظ رکھیں۔