
21 May 2025
(ویب ڈیسک) لاہور ڈویژن میں ہونیوالے ٹرین حادثے سے ٹرین آپریشن متاثر ہونے لگا۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو براستہ ساہیوال بھجوایا گیا، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی ،فیصل آباد سے لاہور آنیوالی غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس کا روٹ براستہ ساہیوال کر دیا گیا، میانوالی سے لاہور آنے والی ماڑی انڈس ایکسپریس بھی متاثر ہوئی۔
ماڑی انڈس ایکسپریس سیالکوٹ سیکشن سے لاہور پہنچی، اسی طرح قراقرم ایکسپریس کو براستہ ساہیوال روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔