
05 Feb 2025
(لاہور نیوز) 240 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک سال میں 881 اساتذہ کے خلاف کیسز فائل ہوئے تھے، 23 کیسز کے حوالے سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں، 11 اساتذہ اور افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
علاوہ ازیں 6 اساتذہ کو نکال دیا گیا اور 6 کی نوکری میں سال ضبط کر لیا گیا، 36 اساتذہ سے بیسک تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 24 اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔
مزید برآں 201 اساتذہ کو مختلف جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 228 اساتذہ کو الزامات سے بری کر دیا گیا۔