
05 Feb 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکیل 5 سے 16 کی مزید ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بیروزگار نوجوانوں کیلئے بری خبر آ گئی، سکیل 5 سے 16 کی نوکریاں ختم کر دی گئیں، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے 2 سالوں سے خالی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ پوسٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں کے حوالے سے ریکارڈ ارسال کیا جائے۔
اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے 57 ہزار ٹیچنگ پوسٹیں ختم کی تھیں، اس وقت سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہیں۔