اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی آئی سی میں ڈاکٹر کا اپنے جونیئر پر تشدد، او پی ڈی چوتھے روز بھی بند

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں جونیئر ڈاکٹر پر تشدد کے معاملے میں ہسپتال کی او پی ڈی میں چوتھے روز بھی کام بند ہے۔

پی آئی سی میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام ایکو کارڈیو گرافی ، اینجیو گرافی اور کارڈیک سرجری بھی بند ہے، وائے ڈی اے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر کے تشدد پر آواز اٹھانے پر ڈاکٹر اعجاز کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پی آئی سی میں جان بچانے والی ادویات ، آلات، ڈاکٹرز اور باقی طبی عملہ کی شدید کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

 وائے ڈی اے نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فرقد عالمگیر کا پی آئی سی کے تمام اندرونی اور بیرونی معاملات سے ہر قسم کا تعلق ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے، پی آئی سی کا نیا بورڈ آف مینجمنٹ  بھی تشکیل دیا جائے، ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے ذاتی ایجنڈا کی تکمیل کے لئے لائے ہوئے چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو یہاں سے تبدیل کیا جائے، کسی کارڈیالوجی کی ڈگری کے حامل یافتہ سینئر ڈاکٹر کو چیف ایگزیکٹو تعینات کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے