اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر سے لاہورمیں ہو گا، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقا، نیپال ،افغانستان اور پاکستان کی بلائنڈ ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔افتتاحی میچ ساؤتھ افریقااور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا،بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 25 نومبر کو مدمقابل ہوں گی،غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 21 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔

ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 22 نومبر کو لاہورمیں منعقد ہوگی،افتتاحی میچ سمیت ایونٹ کے 15 میچز کی میزبانی لاہور کرے گا، سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 9 میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے