اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینئر بیورو کریٹ کو پی سی بی میں چیف آپریٹنگ آفیسر لگانے کا فیصلہ

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(ویب ڈیسک) سینئر بیورو کریٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینئر بیورو کریٹ کو کرکٹ بورڈ کا سی او او لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متعلقہ سینئر بیورو کریٹ کئی ہفتوں سے پی سی بی میٹنگ میں بیٹھ رہے ہیں اور وہ اگلے ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اگلے چند دن میں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے سی او او اس وقت وزیراعظم کی انتظامی ٹیم کا حصہ ہیں، نئے سی او او محسن نقوی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کے دور میں سٹاف افسر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سی او او پی سی بی سلمان نصیر کا تبادلہ پی ایس ایل میں کرکے نیا عہدہ تخلیق کیا جائے گا جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی جگہ ندیم خان لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے