اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آپؐ کے پیغام رسالت کو سمجھنا، سیرت طیبہ کو اپنانا ہی اصل میلاد ہے: حمزہ شہباز

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپؐ کے پیغام رسالت کو سمجھنا، سیرت طیبہ کو اپنانا ہی اصل میلاد ہے۔

عید میلاد النبیﷺ کے ولادت باسعادت کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک ماہ اور دن پر آپؐ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبیﷺ اور آپؐ سے اصل محبت ہے۔

حمزہ شہباز  نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں اور رسول رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل کریں، آپؐ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت طیّبہ کو زندگی کا رہبر بنائیں اور سیرت کو اپنایا جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ آئیے! ہم ایسے لوگ پیدا کریں جو نبیﷺ کے پیغام، امن کے پیغام، مساوات کے پیغام کو اور اقلیتوں کے احترام کے پیغام کو آگے بڑھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے