اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید میلادالنبیﷺ: فضائیں درود و سلام سے معطر، عمارتیں، گھر روشنیوں سے منور

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہو گئیں۔

نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسین، وہی طہٰ، سرور کائنات آقائے دوجہاں نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولﷺ نے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔

رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے۔

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دن کے آغاز کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے