اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مولانا کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں  نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئینی ترامیم بارے دی جانے والی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو   نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے