اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس اہلکار ہائی الرٹ

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) جشن عید میلادالنبیﷺ (12 ربیع الاوّل) کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق 110 محافل، 170 ریلیوں اور 54 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 12 ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس بیرون دہلی گیٹ سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار اختتام پذیر ہو گا، 15 ناکہ جات، 259 موبائل سکواڈ کے جوان اور 1800 سے زائد ڈولفن اور پیرو سکواڈ کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں، ریلیوں کے روٹس اور محافل سمیت تمام تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، واک تھرو گیٹس نصب، میٹل ڈیٹیکٹرز سے شرکاء کی چیکنگ کی جائے گی، ڈویژنل افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

سی سی پی او لاہور  نے کہا سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور ریلیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فیلڈ افسران علمائے کرام اور امن کمیٹیوں سے رابطے میں رہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شاہراہوں پر متبادل روٹس سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، موبائل سکواڈ اور دیگر پٹرولنگ گاڑیاں عبادت گاہوں سمیت اہم شاہراہوں پر متواتر گشت کریں گی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے