اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو بیرون ملک روانہ ہوں گے، وزیر اعظم بیرون ملک دورہ کے پہلے حصے میں لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 2 روزہ دورہ لندن مکمل کر کے 23 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، وزیر اعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں حصہ لیں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے سائڈ لائنز پر متعدد ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔

شہباز شریف اپنا دورہ امریکا اور لندن مکمل کر کے 28 ستمبر کو علی الصبح وطن واپس پہنچیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے