اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہو گا

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(لاہور نیوز) رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہو گا، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہو گا۔

جزوی چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا آغاز صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن 7 بج کر 44 منٹ پر عروج پر پہنچے گا جو 8 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا، چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا اختتام 9 بج کر 47 منٹ پر ہو گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا،چاند گرہن کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے، چاند گرہن کا جزوی یا مکمل ہونا اس کی گردش پر منحصر ہے۔

ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے