04 Aug 2024
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق تقریب میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پولیس شہداء کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ دعا میں سیف سٹی پولیس کمیونی کیشن افسران و سٹاف نے شرکت کی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فرض کی راہ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں۔