اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) قانون اور انصاف کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

قانون اور انصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، سال 2023 میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات 21 ہزار 891 سے بڑھ کر 39 ہزار 665 ہو گئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، صنفی تشدد کے کیسز میں سب سے زیادہ مقدمات جنسی زیادتی کے ہیں، زیرالتوا مقدمات میں اغوا، انسانی سمگلنگ اور خواتین کے قتل کے کیسز شامل ہیں۔

قانون وانصاف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ جبکہ معاشی جرائم میں کمی ہوئی، صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کی سزاؤں کی شرح صرف 5 فیصد ہے، صنفی جرائم میں نامزد ملزمان کے بری ہونے کی شرح 64 فیصد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے