اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ برساتی و ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہفتے کوسندھ، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی بلوچستان،کشمیر، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔

سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونحوا اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 3 اور 4 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسی طرح اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی برساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے