اپ ڈیٹس
  • 299.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما اور ایم این اے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔

اعلامیے کے مطابق نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے، شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں، تحریک انصاف کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر شیر افضل مروت ایک عزت دار شخص ہیں تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

یاد رہے کہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد جولائی کے مہینے میں پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر شیر افضل مروت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا لیکن پارٹی نے ان کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے کسی بھی شوکاز کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا، آپ کے پارٹی رہنماؤں کیخلاف دیے گئے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم  بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دے رکھا ہے۔

شیر افضل مروت کا ردعمل

دوسری جانب سماجی ربطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مؤقف میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں، میں خان کا سپاہی تھا،ہوں اور رہوں گا، اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے، غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں، میں کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں، میں انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمئن نہ ہوئے تو سیٹ انکی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے