اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: عوام کے حقوق کیلئے لڑنا پڑا تو لڑیں گے، امیر جماعت اسلامی

10 May 2026
10 May 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں ڈیجٹیل میڈیا لیڈر شپ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سیاسی حالات بدل رہے ہیں، ساؤتھ ایشیا میں سیاسی محاذ پر بی جی پی بری طرح پٹ گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سرکاری سکولز آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں رہا، تعلیم کے لیے عوام تک بھرپور آواز پہنچائیں، آئی پی پیز سمیت تمام مسائل پر عوام کو آگاہ رکھیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرول پر لیوی ایک خاص مقصد کے لیے لی جاتی ہے، حالیہ اضافے سے لیوی 107 روپے ہو چکی ہے، بلوچستان کے معاملے پر جماعت اسلامی کا مؤقف واضح ہے، پاکستان کسی حکمران یا شخصیت کا نام نہیں ہے،یہ عوام کا ملک ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہم نے گزشتہ روز تعلیم کارڈ تقسیم کیے ہیں، عوام کے لیے جو ہو سکا کریں گے، لڑنا پڑا تو لڑیں گے، جماعت اسلامی کو موقع ملا تو 100 فیصد تعلیم مفت کریں گے،آج بنو قابل پروگرام سے پاس ہو کر نوجوان اچھا روزگار کما رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بچوں کی کامیابی دیکھ کر دلی سکون ملتا ہے، آپ پورے پاکستان کی کور ٹیم ہیں، بھرپور محنت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے