اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں ایک روز کی  توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے