اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کمشنر لاہور کی کیمپ جیل آمد، قیدیوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں

12 Apr 2024
12 Apr 2024

(لاہور نیوز) عید کے تیسرے روز کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اپنی فیملی کے ہمراہ کیمپ جیل پہنچ گئے۔

جیل انتظامیہ نے کمشنر لاہور کا پرتپاک استقبال کیا، کمشنر لاہور کی آمد پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی، کمشنر محمد علی رندھاوا نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔

کمشنر لاہور نے جووینائل حوالات میں بچوں کے ساتھ عید منائی، جیل ہسپتال میں زیرعلاج قیدیوں کی عیادت بھی کی، محمد علی رندھاوا نے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور جیل بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے، کمشنر لاہور نے بہترین صفائی پر جیل انتظامیہ کو سراہا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو جیل سپرنٹنڈنٹ آصف ظہیر ورک نے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے