اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عامر تانبا شدید زخمی

14 Apr 2024
14 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا۔

حکام نے کہا ہے کہ عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 2013ء میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے