اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات : فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے چار مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری نےانسداد دہشتگردی عدالت میں 9  مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ، فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے 20 اپریل تک فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور  آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2، تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے