اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ:تدارک سموگ کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نےشہری  ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی، واسا کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران اور لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آج دیگر اہم اور فوری نوعیت کے کیسز فکس ہیں، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل جمعہ کو ہو گی۔

یاد رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد  سےمتعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے