اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج سے لاہور میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیسز کی سماعت کیلئے لاہور میں موجود ہیں، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ بھی کیسز کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے 2 بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بنایا گیا جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں، جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے دوسرے بنچ کا جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ حصہ ہیں۔

دونوں بنچز آج سے 19 اپریل تک لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کے مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی، فریقین اور وکلاء کو کیسز کی سماعت سے متعلق بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے