اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکسیئن کو اووربلنگ پر گرفتار کر لیا

13 Apr 2024
13 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے نے لیسکو کے ایکسیئن رب نواز کو گرفتار کر لیا۔

ایف ائی اے کی اوور بلنگ پر لیسکو افسران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایکسیئن رب نواز کو کروڑوں روپے کی اووربلنگ کرنے پر گرفتار کر کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق باغبانپورہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران لائف لائن صارفین کو زائد یونٹس چارج کئے گئے، صارفین کو 1 کروڑ 90 لاکھ اضافی یونٹس چارج کئے گئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین پر 48 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، ایکسیئن رب نواز پہلے باغبانپورہ اور اب گلشن راوی تعینات تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے