اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید کے روز بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

10 Apr 2024
10 Apr 2024

(لاہور نیوز) عید الفطر کے موقع پر بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔

بشریٰ بی بی کی آمد پر سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے سامنے سڑک کی ایک جانب کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بلاک کر دی جس پر پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے کی جانب جانے سے روک دیا، مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی گئی تاہم جیل کالونی گیٹ کی طرف سے آگے آنے کی اجازت نہ ملنے پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے