اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس شجاعت علی خان کا کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا دورہ

11 Apr 2024
11 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا دورہ کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان نے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 15 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، قیدیوں کے کھانے کا مینیو اور کچن کے انتظامات بھی چیک کئے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے خواتین قیدیوں کو عیدی دی اور تحائف بھی تقسیم کئے، کوٹ لکھپت جیل کے ہسپتال میں قیدیوں کی عیادت بھی کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران اور سینئر سول جج شفقت عباس بھی جسٹس شجاعت علی خان کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے