اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں پھر بدترین شکست

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اردن کے ہاتھوں دوسرے میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اردن کے دارالحکومت اومان کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ میچ کی طرح بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ میزبان ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ موڈ میں کھیلی اور ٹائم ختم ہونے تک پاکستان کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا۔

اُردن کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پوائنٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے، میچ کا پہلا گول موسیٰ التماری نے 15 ویں منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، دوسرا گول یازان النعمت نے پنالٹی کک پر 28 ویں منٹ میں کیا، میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے تک اردن نے 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف کے 7 ویں منٹ میں سعید الروسان نے اُردن کیلئے تیسرا گول کیا، 10 منٹ بعد ایک اور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُردن کی ٹیم چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول موسیٰ التماری نے کیا جو اُن کا دوسرا گول بھی تھا۔

5 واں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں کیا، موسیٰ التماری نے 79 ویں منٹ میں گول سکور کر کے اُردن کی برتری 0-6 کر دی اور ساتھ ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی، میچ کا ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83 ویں منٹ میں کیا اور یوں پاکستان کو 0-7 سے شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ 16سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے، کوالیفائر 2 میں پاکستان اپنے چاروں میچز میں شکست کھا چکا ہے، فیفا رینکنگ میں اُردن کی 70 ویں جبکہ پاکستان کی 195 ویں پوزیشن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے