اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کردی

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

کرکٹ آسٹریلیاکا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کرکے اچھا لگے گا لیکن اگلے سیزن کے دوران ممکن نہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کے اگلے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاکستان بھارت کے ساتھ مل کر سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی آئندہ کوشش کرے گا، کرکٹ آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز میں حریف ممالک کی میزبانی کا موقع ضائع کردیا ہے۔

آپریشنز منیجر پیٹر روچ نے کہا کہ رواں سال پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کرانے کا موقع نہیں ہے، نومبر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا میں موجود ہونا ہے، ہمارے پاس ایف ٹی پی میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے، ہم ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ جس میں فینز کی زیادہ دلچسپی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کا ہر کوئی ملک پاک بھارت مقابلہ اپنے ملک میں ہوتے دیکھنا پسند کرتا ہے، ہم یہ بات ریکارڈ پر کہتے ہیں کہ ہم ایسے ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے البتہ ابھی ہمارے پاس شیڈول میں جگہ نہیں ہے، ہم اس حوالے سے کام جاری رکھیں گے لیکن اس وقت شیڈول میں تبدیلی نہیں ہورہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے