اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز ویمنز کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے 20 قومی کھلاڑیوں کا اعلان

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول وائٹ بال سیریز کے لئے 20 ممکنہ قومی کھلاڑیوں کااعلان کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف آئندہ ماہ کھیلے جانے والی وائٹ بال سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جس میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز شامل ہیں۔

ون ڈے سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ون ڈے سیریز کے میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو شیڈول ہیں جبکہ ٹی 20 سیریز کے میچز 26، 28 ، 30 اپریل ، 2 اور 3 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامین شمیم ، سدرہ نواز اور طوبیٰ حسن کی ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے جبکہ عمائمہ سہیل اور شوال ذوالفقار جو نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ 17 رکنی سکواڈ کا حصہ تھیں فی الحال کندھے کی انجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں اور کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

حتمی 15 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کراچی میں کیمپ کے دوران کپتان اور عبوری ہیڈ کوچ سے بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔

ممکنہ کیمپ کی بقیہ پانچ کھلاڑیوں کو آئندہ ڈومیسٹک ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

ممکنہ سکواڈ میں عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرکٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا ہے، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، رامین شمیم، سدرہ نواز، اور طوبیٰ حسن کو گزشتہ ڈومیسٹک ایونٹ میں پرفارمنس کے بعد ممکنہ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

20 رکنی سکواڈ یکم اپریل کو کراچی میں جمع ہوگا اور 2 اپریل سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں سات روزہ کیمپ شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے