اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کا بم بھی گرا دیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 15 سے 20 فیصد تک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 300 سے 400 روپے تک اضافہ کیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6600 سے بڑھ کر 7000 روپے ہوگیا، راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے 2200 جبکہ پشاور کا 2500 سے 2750 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح کوئٹہ کا کرایہ 4400 سے بڑھ کر 4650 روپے ہوگیا جبکہ مری کا کرایہ 2400 سے بڑھ کر 2650 روپے کر دیا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھنے سے غریب آدمی کی کمر ٹوٹ گئی، پہلے پبلک ٹرانسپورٹ پر غریب آدمی غمی خوشی پر چلا جاتا تھا، اب پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کے دیگر سپیئر پارٹس بھی مہنگے ہو جاتے ہیں، کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ورنہ گاڑیاں بند کرنا پڑ جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے