اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے نے 156 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی ریڈ بک جاری کر دی

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی ریڈ بک جاری کر دی، جس میں 156 انسانی سمگلرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کا جھانسہ دے کر یورپ سمیت دیگر ممالک بھیجنے والے انسانی سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی بارہویں ریڈ بک جاری کردی، 176 صفحات میں مشتمل ریڈ بک میں ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں، ریڈ بک کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کو 20، گوجرانوالہ زون 71، فیصل آباد زون 12 اور ملتان زون کو 3 ملزمان مطلوب ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد زون 34، کراچی زون کو 12، بلوچستان اور کے پی زون کو دو، دو انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے، مطلوب ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے